ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں سڑک کی تعمیرکے مسئلہ پر مارپیٹ

منڈگوڈ میں سڑک کی تعمیرکے مسئلہ پر مارپیٹ

Tue, 25 Oct 2016 19:38:42    S.O. News Service

منڈگوڈ 25/اکتوبر (ایس او نیوز)یہاں پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت تعمیر کی جارہی ایک سڑک کے مسئلہ پر مار پیٹ اور قاتلانہ حملے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

پولیس میں درج کی گئی رپورٹ کے مطابق ناگراج وینکپا کٹی منی کا الزام ہے کہ اس کی نجی زمین پر سڑک بنانے کا کام شروع ہونے پر وہ تحقیقات کرنے کے لئے جب موقع پر پہنچا تو اس کے بھائی اور دیگر 8 لوگوں نے اس کے ساتھ گالی گلوچ کرنے کے علاوہ اس پرجان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ منڈگوڈپولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ 


Share: